Headlines
وہ پیر کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے چورو کے ایس پی آفس پہنچی تھی۔ بیوی نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے۔ شراب پینے کے بعد مار پیٹ بھی کرتا تھا۔ راج گڑھ پولیس کے مطابق ہریانہ کے چڑیا دودھوا گاؤں کی سونم کی شادی 2013 میں چورو ضلع کی راج گڑھ تحصیل کے لودی جھابر گاؤں کے رہنے والے ونود کمار جاٹ سے ہوئی تھی۔ ان دونوں کا ایک 8 سال کا بیٹا اور 4 سال کی بیٹی ہے۔ سونم نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر ونود کمار شراب پینے کے بعد اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا اور اسے ذہنی اذیت بھی پہنچاتا تھا۔ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر سونم کئی بار اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ لیکن مائیکہ کے لوگ اسے اس کے شوہر کے پاس واپس بھیج دیتے تھے۔ تقریباً 8 ماہ قبل سونم کی ہریانہ کے مورکا گاؤں کے رہنے والے 27 سالہ اشوک کمار جاٹ سے شناسائی ہوئی، جو اس کے پڑوس میں بجلی کی فٹنگ کا کام کرنے آیا تھا۔

بیوی کے پیروں میں سر رکھ کر گڑگڑاتا رہا شوہر، پھر بھی دو بچوں کو چھوڑ کر اس نے تھام لیا عاشق کا ہاتھ

وہ پیر کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے چورو کے ایس پی آفس پہنچی تھی۔ بیوی نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے۔ شراب پینے کے بعد مار پیٹ بھی کرتا تھا۔ راج گڑھ پولیس کے مطابق ہریانہ کے چڑیا دودھوا گاؤں کی سونم کی شادی 2013 میں چورو ضلع کی راج گڑھ تحصیل کے لودی جھابر گاؤں کے رہنے والے ونود کمار جاٹ سے ہوئی تھی۔ ان دونوں کا ایک 8 سال کا بیٹا اور 4 سال کی بیٹی ہے۔

سونم نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر ونود کمار شراب پینے کے بعد اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا اور اسے ذہنی اذیت بھی پہنچاتا تھا۔ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر سونم کئی بار اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ لیکن مائیکہ کے لوگ اسے اس کے شوہر کے پاس واپس بھیج دیتے تھے۔ تقریباً 8 ماہ قبل سونم کی ہریانہ کے مورکا گاؤں کے رہنے والے 27 سالہ اشوک کمار جاٹ سے شناسائی ہوئی، جو اس کے پڑوس میں بجلی کی فٹنگ کا کام کرنے آیا تھا۔

Read More
جموں و کشمیر اور پنجاب سے لگنے والی سرحدوں پر خُفیہ ایجنسیوں نے چوکسی برتنے کے لئے کہا ہے، کیونکہ خُفیہ ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایک بڑی دراندازی کی کوشش ہوسکتی ہے

جموں و کشمیر اور پنجاب سے لگنے والی سرحدوں پر خُفیہ ایجنسیوں نے دی الرٹ رہنے کی ہدایت

جموں و کشمیر اور پنجاب سے لگنے والی سرحدوں پر خُفیہ ایجنسیوں نے چوکسی برتنے کے لئے کہا ہے، کیونکہ خُفیہ ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایک بڑی دراندازی کی کوشش ہوسکتی ہے

Read More
پٹنہ : پیر کو ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نتیش کابینہ نے آج سے محکمہ کھیل کی الگ وزارت بنا دی ہے۔ اس سے پہلے یہ وزارت کھیل، فن، ثقافت اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کا حصہ تھا۔ بہار اور جھارکھنڈ کی تقسیم کے بعد بہار میں پہلی بار کھیلوں کا محکمہ بنایا گیا ہے۔ نتیش کابینہ نے یہ فیصلہ ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے گزشتہ ہفتہ کو اس کا اعلان کیا تھا۔ اب کابینہ اجلاس سے اس اعلان پر عمل درآمد ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے نتیش حکومت نے ‘میڈل لاو، نوکری پاو’ کے تحت کھلاڑیوں کو تقرری لیٹر دئے تھے۔ یہ پروگرام وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر بنے ہال “نیک سمواد” میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں تیجسوی یادو کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ آر جے ڈی کوٹے سے وزیر جتیندر کمار رائے محکمہ کے وزیر ہونے کے ناطے پروگرام میں مدعو کئے گئے تھے۔

بہار میں پہلی مرتبہ بنی یہ نئی وزارت، نتیش کابینہ کا بڑا فیصلہ، لاکھوں نوجوانوں کو ہوگا فائدہ

پٹنہ : پیر کو ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نتیش کابینہ نے آج سے محکمہ کھیل کی الگ وزارت بنا دی ہے۔ اس سے پہلے یہ وزارت کھیل، فن، ثقافت اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کا حصہ تھا۔ بہار اور جھارکھنڈ کی تقسیم کے بعد بہار میں پہلی بار کھیلوں کا محکمہ بنایا گیا ہے۔ نتیش کابینہ نے یہ فیصلہ ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے گزشتہ ہفتہ کو اس کا اعلان کیا تھا۔ اب کابینہ اجلاس سے اس اعلان پر عمل درآمد ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے نتیش حکومت نے ‘میڈل لاو، نوکری پاو’ کے تحت کھلاڑیوں کو تقرری لیٹر دئے تھے۔ یہ پروگرام وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر بنے ہال “نیک سمواد” میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں تیجسوی یادو کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ آر جے ڈی کوٹے سے وزیر جتیندر کمار رائے محکمہ کے وزیر ہونے کے ناطے پروگرام میں مدعو کئے گئے تھے۔

Read More
ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ پانچویں مدت کے لئے پھر سے منتخب ہو گئی ہیں۔ ان کی پارٹی نے تشدد اور مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے بائیکاٹ سے متاثر انتخابات میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔ حسینہ (76) 2009 سے اقتدار میں ہیں اور ان کی پارٹی عوامی لیگ نے دسمبر 2018 میں پچھلا الیکشن بھی جیتا تھا۔ یہ پہلے ہی یقینی سمجھا جا رہا تھا کہ وہ اس یک طرفہ الیکشن میں مسلسل چوتھی بار اور مجموعی طور پر پانچویں بار اقتدار میں آئیں گی۔

شیخ حسینہ پانچویں مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم منتخب، عام انتخابات میں عوامی لیگ کو ملی جیت

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ پانچویں مدت کے لئے پھر سے منتخب ہو گئی ہیں۔ ان کی پارٹی نے تشدد اور مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے بائیکاٹ سے متاثر انتخابات میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔ حسینہ (76) 2009 سے اقتدار میں ہیں اور ان کی پارٹی عوامی لیگ نے دسمبر 2018 میں پچھلا الیکشن بھی جیتا تھا۔ یہ پہلے ہی یقینی سمجھا جا رہا تھا کہ وہ اس یک طرفہ الیکشن میں مسلسل چوتھی بار اور مجموعی طور پر پانچویں بار اقتدار میں آئیں گی۔

Read More