Headlines

بہار: اشفاق کریم کے بعد آر جے ڈی کو ایک اور بڑا جھٹکا، ورشین پٹیل نے دیا استعفی، کہی یہ بڑی بات

lok-sabha-elections-2024-bihar-after-ashfaq-karim-now-brishin-patel-resigned-from-rashtriya-janata-dal

بہار: اشفاق کریم کے بعد آر جے ڈی کو ایک اور بڑا جھٹکا، ورشین پٹیل نے دیا استعفی، کہی یہ بڑی بات

 ایک کے بعد ایک بڑے لیڈر آر جے ڈی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اشفاق کریم کے بعد اب ورشین پٹیل نے آر جے ڈی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دیتے ہوئے ورشین پٹیل نے آر جے ڈی پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

پٹنہ : ایک کے بعد ایک بڑے لیڈر آر جے ڈی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اشفاق کریم کے بعد اب ورشین پٹیل نے آر جے ڈی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دیتے ہوئے ورشین پٹیل نے آر جے ڈی پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفی نامہ میں لکھا کہ آر جے ڈی کو وقف کارکنوں کی ضرورت نہیں ہے۔ آر جے ڈی کو سماجی انصاف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین نہیں ہے۔ میں بھاری من کے ساتھ آر جے ڈی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں۔

بتادیں کہ ورشین پٹیل کا شمار بہار کے سینئر سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کو ایک خط لکھ کر کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل کو وقف کارکنوں کی ضرورت نہیں ہے۔ میں بھاری من کے ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس سے پہلے راجیہ سبھا کے سابق ممبر اشفاق کریم نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اشفاق کریم جے ڈی یو میں شامل ہوں گے۔

ورشین پٹیل نے مزید لکھا کہ تیجسوی یادو نے جو کنبہ تیار کیا ہے وہ مستقبل میں خود کے لئے کانٹا بو رہے ہیں، جو انہیں ہی چبھے گا۔ آر جے ڈی کے امیدواروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ حالانکہ ورشین پٹیل کے استعفیٰ کے پیچھے اور بھی دیگر وجوہات بتائی جارہی ہیں۔