Headlines

اسد الدین اویسی کے قریبی AIMIM لیڈر کے قتل معاملہ میں سنسنی خیز انکشاف، بے نقاب ہوئی سازش

ایس ٹی ایف اور پولیس کی ایس آئی ٹی لگاتار چھاپے مار رہی ہے۔ عدالت سے اٹیچمنٹ کے احکامات لے کر کارروائی بھی جاری ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ فہیم عرف صدام کو جیل سے ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی گئی، جس میں اس نے سازش کے تحت قتل کئے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے کیس میں ایف آئی آر کے ملزمان کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بتا دیں کہ عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کے قتل کیس میں سٹی پولیس اسٹیشن اور ایس آئی ٹی اب تک چار نامزد ملزمان کو جیل بھیج چکی ہے۔ ان میں نگر تھانہ علاقے کے گاؤں تکیہ یعقوب کے رہنے والے فیروز عالم، محمد عد اور محمد شکور شامل ہیں، جب کہ تکیہ یعقوب گاؤں کے فہیم عرف صدام نے عدالت میں خود سپردگی کی ہے۔

اسد الدین اویسی کے قریبی AIMIM لیڈر کے قتل معاملہ میں سنسنی خیز انکشاف، بے نقاب ہوئی سازش

اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی سکریٹری عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کے گولی مار کر ہوئے قتل کیس میں پولیس کے سامنے ریمانڈ پر لیے گئے ملزم نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

گوپال گنج : اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی سکریٹری عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کے گولی مار کر ہوئے قتل کیس میں پولیس کے سامنے ریمانڈ پر لیے گئے ملزم نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کے حریف پنچایت کے موجودہ مکھیا پرویز عالم عرف چھوٹے مکھیا پر سازش کے تحت ان کا قتل کرانے کا الزام ہے۔ پولیس نے یہ انکشاف اتوار کو جیل سے ریمانڈ پر لیے گئے مرکزی نامزد ملزم فہیم عرف صدام کے اعترافی بیان کی بنیاد پر کیا ہے۔ فی الحال چوراو پنچایت کے مکھیا پرویز عالم عرف چھوٹے مکھیا فرار ہے۔ ایس پی سورن پربھات نے قتل کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مکھیا پرویز عالم عرف چھوٹے، اس کا بھائی مہتاب عالم عرف لال بابو اور عارف عرف سونا مفرور ہیں۔

ایس ٹی ایف اور پولیس کی ایس آئی ٹی لگاتار چھاپے مار رہی ہے۔ عدالت سے اٹیچمنٹ کے احکامات لے کر کارروائی بھی جاری ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ فہیم عرف صدام کو جیل سے ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی گئی، جس میں اس نے سازش کے تحت قتل کئے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے کیس میں ایف آئی آر کے ملزمان کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

بتا دیں کہ عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کے قتل کیس میں سٹی پولیس اسٹیشن اور ایس آئی ٹی اب تک چار نامزد ملزمان کو جیل بھیج چکی ہے۔ ان میں نگر تھانہ علاقے کے گاؤں تکیہ یعقوب کے رہنے والے فیروز عالم، محمد عد اور محمد شکور شامل ہیں، جب کہ تکیہ یعقوب گاؤں کے فہیم عرف صدام نے عدالت میں خود سپردگی کی ہے۔