Headlines

جموں و کشمیر: کولگام ضلع میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش، دہشت گردوں کے چار ساتھی گرفتار، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

جموں و کشمیر: کولگام ضلع میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش، دہشت گردوں کے چار ساتھی گرفتار، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

جموں و کشمیر: کولگام ضلع میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش، دہشت گردوں کے چار ساتھی گرفتار، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے کولگام ضلع میں لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کیا ہے۔ پولیس نے ضلع سے دہشت گردوں کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کی۔

کولگام : جموں و کشمیر پولیس نے کولگام ضلع میں لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کیا ہے۔ پولیس نے ضلع سے دہشت گردوں کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کی۔ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی پہچان واںپورہ کولگام کے ظہور احمد پنڈت، بشیر حُسین پنڈت، امتیاز گُل، اور غُلام احمد کھار کے طور پر ہوئی ہے ۔

پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول ، پستول کے دو میگزین ، بیس راؤنڈ پستول گولیاں ، چار یو بی جی ایز اور چوبیس انساس راؤنڈ برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیموہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کے بعد کچھ اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف پورے جموں و کشمیر میں ایک زور دار مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ یو ٹی سے دہشت گردی کا مکمل طور پر صفایا کیا جاسکے۔ دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف پولیس نے اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے کئی ایسے افراد کی جائیداد اٹیچ کئے ہیں اور ایسے افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سلاخوں کے پیچھے بیج دیا گیا ہے۔