Headlines

ہریانہ کے ان سات اضلاع میں اگلے دو دنوں تک بند رہے گا انٹرنیٹ، حکم جاری

کسان آندولن کی وجہ سے ہریانہ کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ بند کرنے کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ اب انٹرنیٹ سروس 17 فروری تک بند رہے گی۔ اس سے پہلے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی حد 15 فروری تک بڑھا دی گئی تھی۔ اب اسے 17 فروری تک کر دیا گیا ہے۔

ہریانہ کے ان سات اضلاع میں اگلے دو دنوں تک بند رہے گا انٹرنیٹ، حکم جاری

 کسان آندولن کی وجہ سے ہریانہ کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ بند کرنے کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ اب انٹرنیٹ سروس 17 فروری تک بند رہے گی۔ اس سے پہلے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی حد 15 فروری تک بڑھا دی گئی تھی۔ اب اسے 17 فروری تک کر دیا گیا ہے۔

چندی گڑھ : کسان آندولن کی وجہ سے ہریانہ کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ بند کرنے کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ اب انٹرنیٹ سروس 17 فروری تک بند رہے گی۔ اس سے پہلے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی حد 15 فروری تک بڑھا دی گئی تھی۔ اب اسے 17 فروری تک کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے 7 اضلاع امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ خدمات 17 فروری کی رات 23:59 بجے تک بند رہیں گی۔

حکم نامے کے مطابق انٹرنیٹ خدمات بند ہونے کے دوران لوگ واٹس ایپ، فیس بک، ایکس وغیرہ کے ذریعے پیغامات نہیں بھیج سکیں گے۔ حالانکہ ذاتی پیغامات بھیجنا، فون ری چارج کرنا، بینکنگ ایس ایم ایس، وائس کالز، براڈ بینڈ کے ذریعہ سے انٹرنیٹ خدمات، کارپوریٹ اور گھریلو لائن وغیرہ پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ‘ریاست کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں امن و امان کی چیلنجنگ صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس، ایس ایم ایس سروس اور دیگر ڈونگل خدمات کو بند کیا جارہا ہے تاکہ انٹرنیٹ کا گمراہ کن پیغامات/افواہوں کے ذریعے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لتے استعمال نہ کیا جا سکے۔

ادھر دہلی کوچ کے لئے نکلے پنجاب کے کسان تیسرے دن بھی ہریانہ کی شنبھو بارڈر پر ڈٹے ہیں ۔ پنجاب کے 6 اضلاع میں کسانوں نے 4 گھنٹے تک ریل روکو احتجاج کیا۔ پنجاب کے کئی علاقوں میں ٹول ناکے فری کرا دئے ۔ تین مرکزی وزراء ایک بار پھر چنڈی گڑھ پہنچ کر احتجاج ختم کرنے اور کسان لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے والے ہیں۔ گزشتہ 7 دنوں میں دونوں فریقین کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔