Headlines

’مرد بنو، اگر بیوی ڈانٹ دے تو…‘ ، میاں بیوی کے رشتے کو لے کر اسد الدین اویسی کا بڑا بیان، ویڈیو وائرل

اسد الدین اویسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وہ اسلام میں مردانگی اور میاں بیوی کے رشتوں کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی بیوی غصہ کرے یا چیخے تو آپ اسے برداشت کر لیں، یہی اصل مردانگی ہے۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وہ اسلام میں مردانگی اور میاں بیوی کے رشتوں کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی بیوی غصہ کرے یا چیخے تو آپ اسے برداشت کر لیں، یہی اصل مردانگی ہے۔

اویسی کے ایک اجلاس سے خطاب کا ویڈیو ان کی پارٹی نے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں یہ بات کئی بار کہہ چکا ہوں۔ بہت سے لوگ میری باتوں سے پریشان ہیں۔ قرآن یہ نہیں کہتا کہ بیوی کو آپ کے کپڑے دھوئے چاہئے یا آپ لیے کھانا بنانا چاہئے یا آپ کے سر کی مالش کرنی چاہئے یا پھر جھاڑو دینا چاہئے۔ حقیقت میں یہ کہتا ہے کہ بیوی کی کمائی پر شوہر کا کوئی حق نہیں ہے لیکن بیوی کا شوہر کی کمائی پر حق ہے، کیونکہ اس کو آپ کا گھر چلانا ہے۔