Headlines

جب نیتا امبانی نے رادھیکا مرچنٹ کی منگنی پر آرتی سے کیا ان کا استقبال، دیکھئے ویڈیو

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ ان دنوں اپنی پری ویڈنگ تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دونوں نے گزشتہ سال ممبئی میں گول دھنا کی تقریب میں منگنی کی تھی، جو کہ ستاروں سے سجی تقریب بھی تھی۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ ان دنوں اپنی پری ویڈنگ تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دونوں نے گزشتہ سال ممبئی میں گول دھنا کی تقریب میں منگنی کی تھی، جو کہ ستاروں سے سجی تقریب بھی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ممبئی کے اینٹیلا میں منعقدہ منگنی تقریب میں کاروباریوں کا استقبال کیسے کیا گیا تھا؟

بھجنوں سے گونج رہی اس تقریب کے دوران نیتا امبانی نے شاندار طریقہ سے سجائے گئے امبانی خاندان کے ممبئی میں واقع گھر اینٹیلیا میں آرتی کرکے رادھیکا مرچنٹ کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ اس کے بعد رادھیکا نے ہاتھ جوڑ کر اور جھک کر کنبہ کا احترام سے استقبال کیا۔ اس کا آغاز آکاش امبانی اور ان کی اہلیہ شلوکا سے ہوا، اس کے بعد مکیش امبانی، ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل نے اسی انداز میں باقی رشتہ داروں کا استقبال کیا ۔

اس ویڈیو کلپ کے آخر میں رادھیکا مرچنٹ اپنے منگیتر اننت اور اپنے ہونے والے سسر مکیش امبانی کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔