Headlines

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، باہر ہوا یہ خطرناک گیند باز، مشکل میں ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خرم شہزاد بائیں پسلی کے اسٹریچ فریکچر کے ساتھ ساتھ پیٹ کے پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ئی دہلی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا 360 رنز سے بڑی جیت درج کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مزید دو میچ کھیلے جانے ابھی باقی ہیں اور اس دوران پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ دراصل پاکستان کے تیز گیند باز خرم شہزاد زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں باقی 2 ٹیسٹ میچوں سے باہر ہونا پڑا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خرم شہزاد بائیں پسلی کے اسٹریچ فریکچر کے ساتھ ساتھ پیٹ کے پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے بائیں حصے میں انجری کی شکایت کی تھی۔ بتادیں کہ خرم کا باہر جانا پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔