Headlines

خواتین، گھر کے کام اورعبادات میں کیسے رکھیں توازن، یہاں جانئے

خواتین، گھر کے کام اورعبادات میں کیسے رکھیں توازن، یہاں جانئے

س ماہِ مقدس کی شان کے پیش نظر ہر مسلمان مرد،عورت اور بچے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اپنے رب کو راضی کر لے ۔خواتین چاہتی ہیں کہ اچھی طرح عبادت بھی ہو جائے اور گھریلو کام بھی بخوبی انجام دیے جائیں،اس کیلئے خواتین کو شیڈول بنا لینا چاہئے۔

رمضان المبارک کی عظمت و اہمیت سے ہم سبھی واقف ہیں ۔ اس ماہِ مقدس کی شان ہی نرالی ہے۔عظمتوں والے اس مہینہ میں عبادت کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے،وہیں اللہ پاک کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس ماہِ مقدس کو پائیں اور اس کا حق ادا کرنے کی کوششیں کریں۔اس ماہِ مقدس کی شان کے پیش نظر ہر مسلمان مرد،عورت اور بچے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اپنے رب کو راضی کر لے ۔خواتین چاہتی ہیں کہ اچھی طرح عبادت بھی ہو جائے اور گھریلو کام بھی بخوبی انجام دیے جائیں،اس کیلئے خواتین کو شیڈول بنا لینا چاہئے۔بعض خواتین فجر کی نماز پڑھ کر اور تلاوت قرآن پاک سے فارغ ہو کر سو جاتی ہیں جو درست نہیں ۔

خواتین اگر رمضان المبارک میں اپنا ایک شیڈول بنالیں تو وہ گھریلو کام کاج کی بخوبی انجام دہی کے ساتھ ہی عبادت بھی خشوع و خضوع سے کر سکیں گی۔ فجر کی نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کے بعد سونے سے بہتر ہے کہ گھر کی صاف صفائی و کپڑوں کی ڈھلائی وغیرہ کا کام نمٹا دیا جائے ۔اس سے فارغ ہونے کے بعد سبزیوں، فروٹس اور گوشت وغیرہ کو دھو کر رکھ دیں۔پھر نہانے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کیجیے اور ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد کچھ دیر سو جایئے۔ہلکی نیند لینے کے بعد عصر سے پہلے جب آپ بیدار ہوں گی تو اپنے آپ کو فریش محسوس کریں گی۔آرام و سکون سے عصر کی نماز ادا کیجیے۔