Headlines

یشسوی جیسوال نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ میں سب سے تیز 1000 رنز بنانے والے ہندوستانی بنے، پجارا ۔ گواسکر کو چھوڑا پیچھے

یشسوی جیسوال نے پانچویں ٹیسٹ میں 29 رنز بنا کر ایک نیا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یشسوی کو 1000 رنز مکمل کرنے کے لئے 9 میچوں کی ضرورت پڑی ۔

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی موجودہ ٹیسٹ سیریز جیت چکی ہے۔ ہندوستان کی اس کامیابی میں سب سے بڑا رول یشسوی جیسوال نے ادا کیا ۔ انہوں نے 2 ڈبل سنچریاں بھی بنائیں۔ اب یشسوی جیسوال نے پانچویں ٹیسٹ میں 29 رنز بنا کر ایک نیا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یشسوی کو 1000 رنز مکمل کرنے کے لئے 9 میچوں کی ضرورت پڑی ۔

یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں 29 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کر لیے ۔ اس کے علاوہ وہ موجودہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 سائیکل میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بگئے ہیں۔ جیسوال اب تک 9 میچوں میں 1000 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ یشسوی جیسوال ٹیسٹ کرکٹ میں تیز تری1000 رنز بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ چیتشور پجارا کے نام تھا۔ جنہوں نے 11 میچوں میں 1000 رنز مکمل کئے تھے۔ ونود کامبلی کو 1000 رنز مکمل کرنے میں 12 میچ لگے تھے۔ وہیں مینک اگروال کو 12 میچز اور سنیل گواسکر کو 1000 رنز مکمل کرنے کے لیے 11 میچ لگے تھے ۔ اس طرح یشسوی جیسوال نے ہندوستان کے لیے تاریخ رقم کردی ہے۔ جیسوال نے بہت چھوٹی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔