Headlines

یوراج نہ اسٹارٹ ہورہے ہیں اور نہ لانچ ہورہے ہیں ، وزیراعظم مودی نے کانگریس پر سادھا نشانہ

وزیر اعظم مودی نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بیانیہ پھیلایا، جس کے نتیجے میں ہندوستان کی ثقافت اور اقدار پر یقین رکھنے والے لوگوں کو ہی کمتری سے دیکھا جانے لگا۔ اس طرح ہمارے ماضی کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ اس کی قیادت کہاں ہوتی تھی، دنیا یہ اچھی طرح جانتی ہے ۔

ئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کانگریس پر جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے یوراج کو لانچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے یوراج کو ایک اسٹارٹ اپ بناکر دیا ہے، ابھی وہ نان اسٹارٹر ہے۔ نہ تو لفٹ ہورہا ہے ، نہ لانچ ہورہا ہے ۔ دراصل ان کا اشارہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی طرف تھا۔

وزیر اعظم مودی نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بیانیہ پھیلایا، جس کے نتیجے میں ہندوستان کی ثقافت اور اقدار پر یقین رکھنے والے لوگوں کو ہی کمتری سے دیکھا جانے لگا۔ اس طرح ہمارے ماضی کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ اس کی قیادت کہاں ہوتی تھی، دنیا یہ اچھی طرح جانتی ہے ۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ جس کانگریس نے او بی سی کو پوری طرح سے  ریزرویشن نہیں دیا، کبھی عام زمرے کے غریبوں کو ریزرویشن نہیں دیا، جس نے بابا صاحب کو بھارت رتن دینے کے لائق نہیں سمجھا، وہ صرف اپنے خاندان کو بھارت رتن دیتی رہی۔ وہ اب ہمیں سماجی انصاف کی تعلیم دے رہے ہیں۔ جن کے پاس لیڈر کے طور پر کوئی گارنٹی نہیں ہے وہ مودی کی گارنٹی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔