Headlines

CAA:وزیرداخلہ امت شاہ کابیان ، کہا۔شہریت ترمیمی قانون کوکبھی واپس نہیں لیاجائیگا

انٹرویو میں امت شاہ نے کہا، ‘سی اے اے قانون کبھی واپس نہیں لیا جائے گا۔ اپنے ملک میں، کسی کو بھی ہندوستانی شہریت فراہم کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ ہم اس کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو یقین دہانی کرائی تھی کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ میں کسی کی شہریت چھیننے کا کوئی لزوم نہیں ہے۔

نئی دہلی: CAA یعنی شہریت ترمیمی قانون ملک میں نافذ ہو گیا ہے۔ اس پر چل رہی سیاست کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کیا کہ CAA یعنی شہریت ترمیمی قانون کو کبھی واپس نہیں لیا جائے گا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے انٹرویو میں امت شاہ نے کہا، ‘سی اے اے قانون کبھی واپس نہیں لیا جائے گا۔ اپنے ملک میں، کسی کو بھی ہندوستانی شہریت فراہم کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ ہم اس کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو یقین دہانی کرائی تھی کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ میں کسی کی شہریت چھیننے کا کوئی لزوم نہیں ہے۔

اپوزیشن کے اس الزام پر کہ ‘بی جے پی سی اے اے کے ذریعے نیا ووٹ بینک بنا رہی ہے’، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ‘اپوزیشن کے پاس کوئی اور کام نہیں ہے… ان کی تاریخ یہ ہے کہ وہ جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے۔ وزیر اعظم نریندرمودی کی تاریخ یہ ہیں کہ بی جے پی نے جو کچھ بھی کہا اور نریندر مودی نے جو کچھ بھی کہا وہ پورا کیاگیاہے۔ پی ایم مودی کی ہر گارنٹی پوری ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ سرجیکل اسٹرائیکس اور فضائی حملوں میں سیاسی فائدہ ہے تو کیا ہمیں دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہئے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانا بھی ہمارے سیاسی فائدے کے لیے تھا۔ ہم 1950 سے کہہ رہے ہیں کہ ہم آرٹیکل 370 کو ہٹا دیں گے۔