Headlines

400 پار اوور کانفیڈینس نہیں اصل حقیقت، 2024 میں وزیراعظم مودی کی سالوں کی محنت کا نتیجہ ملے گا: جے پی نڈا

ے پی نڈا نے راہل گاندھی پر سوال کرتے ہی مسکرا دئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں راہل پر بول کر اپنی حکمت عملی کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا، بھگوان کرے وہ اسی طرح محنت کرتے رہیں۔ وہیں شمال - جنوب کی سیاست اور جنوب میں کانگریس کا مضبوط گڑھ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’’ساوتھ میں ہمارے 28 لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ ہیں، جب کہ کانگریس کے پاس 27 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ وہیں راجیہ سبھا میں ہمارے 8 ایم پی ہیں اور ان کے پاس 7 ایم پیز ہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ کانگریس ساوتھ میں مضبوط ہے۔ کانگریس نے ہماچل اور کرناٹک میں لوگوں کو گمراہ کیا۔ وہاں آج الیکشن کرا لیجئے ، لوگ کانگریس کی حقیقت بتا دیں گے ‘‘۔

400 پار اوور کانفیڈینس نہیں اصل حقیقت، 2024 میں وزیراعظم مودی کی سالوں کی محنت کا نتیجہ ملے گا: جے پی نڈا

 اگلے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مودی کے 400 پار والے بیان پر جے پی نڈا نے کہا کہ ’’ہمیں اوور کانفیڈینس نہیں ہے، ہم اصل حقیقت کو ذہن میں رکھ کر بات کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کئی سالوں میں جو محنت کی ہے اس کا پھل 2024 کے انتخابات میں ملے گا ‘‘۔

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے نیوز 18 انڈیا کے پروگرام چوپال میں وزیر اعظم مودی کے  2024 لوک سبھا انتخابات کے وژن کے بارے میں بات کی۔ ساتھ ہی کانگریس پارٹی اور گاندھی خاندان کو تنقید کا شدید نشانہ بنایا ہے۔ اگلے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مودی کے 400 پار والے بیان پر انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اوور کانفیڈینس نہیں ہے، ہم اصل حقیقت کو ذہن میں رکھ کر بات کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کئی سالوں میں جو محنت کی ہے اس کا پھل 2024 کے انتخابات میں ملے گا ‘‘۔

ے پی نڈا نے راہل گاندھی پر سوال کرتے ہی مسکرا دئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں راہل پر بول کر اپنی حکمت عملی کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا، بھگوان کرے وہ اسی طرح محنت کرتے رہیں۔ وہیں شمال – جنوب کی سیاست اور جنوب میں کانگریس کا مضبوط گڑھ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’’ساوتھ میں ہمارے 28 لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ ہیں، جب کہ کانگریس کے پاس 27 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ وہیں راجیہ سبھا میں ہمارے 8 ایم پی ہیں اور ان کے پاس 7 ایم پیز ہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ کانگریس ساوتھ میں مضبوط ہے۔ کانگریس نے ہماچل اور کرناٹک میں لوگوں کو گمراہ کیا۔ وہاں آج الیکشن کرا لیجئے ، لوگ کانگریس کی حقیقت بتا دیں گے ‘‘۔