Headlines

 بجٹ سیشن کےدوران آسام میں کثرت ازدواج پرپابندی کابل کیاجائیگاپیش

آسام اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5فبروری سے شروع اور 28فبروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ اگلی مالی سال کے لئے بجٹ12فبروری کو پیش کیاجائیگا۔

 بجٹ سیشن کےدوران آسام میں کثرت ازدواج پرپابندی کابل کیاجائیگاپیش

آسام اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5فبروری سے شروع اور 28فبروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ اگلی مالی سال کے لئے بجٹ12فبروری کو پیش کیاجائیگا۔

گوہاٹی:آسام حکومت اسمبلی کے مجوزہ بجٹ اجلاس کے دوران کثرت ازدواج پر پابندی لگانے والا بل پیش کریگی۔وزیراعلیٰ ہیمانتا بسواس سرما نے یہ بات کہی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرما نے کہاکہ فی الحال محکمہ قانون کی جانب سے بل کے مسودے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران ریاست میں کثرت ازدواج پر پابندی کا قانون ہم لاگو کرنے جارہے ہیں۔جانچ کے لئے یہ محکمہ قانون کے پاس ہے“۔

ہیمانتا بسواس سرما نے کہاکہ ان کی حکومت یکساں سیول کوڈ(یو سی سی)پر قانون سازی کی منتظر ہے‘جس پر اتراکھنڈ کے 5فبروری سے شروع ہونے والے اسمبلی کے چار روز اجلاس میں غور کیاجائیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم قریب سے اتراکھنڈکی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اگر اتراکھنڈ میں 5فبروری کو یو سی سی بل وہاں اسمبلی میں پیش کیاجاتا ہے تو پھر ہم دیکھیں گے کیاہم اس موقف میں ہیں سارا یو سی سی (اتراکھنڈ بل)یہاں آسام میں نافذ کیاجاسکتا ہے“۔