Headlines

ے سیٹ شیئرنگ پر ہو فیصلہ، پھر نیائے یاترا میں شامل ہوں گے سماجوادی…راہل گاندھی کو اکھلیش یادو کی دوٹوک

اکھلیش یادو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سماجوادی لوگ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں اس وقت تک شامل نہیں ہوں گے جب تک سیٹوں کی تقسیم پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

ے سیٹ شیئرنگ پر ہو فیصلہ، پھر نیائے یاترا میں شامل ہوں گے سماجوادی…راہل گاندھی کو اکھلیش یادو کی دوٹوک

اکھلیش یادو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سماجوادی لوگ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں اس وقت تک شامل نہیں ہوں گے جب تک سیٹوں کی تقسیم پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

لکھنؤ: اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ ابھی تک پھنسا ہوا ہے۔ کئی دور کی بات چیت کے بعد بھی سیٹوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکھلیش یادو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سماجوادی لوگ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں اس وقت تک شامل نہیں ہوں گے جب تک سیٹوں کی تقسیم پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ قابل ذکر ہے کہ اکھلیش یادو راہل گاندھی کی نیائے یاترا میں حصہ لینے والے تھے جو آج یعنی پیر کو امیٹھی پہنچ رہی تھی۔ لیکن اب وہ اس یاترا میں شریک نہیں ہوں گے۔

کانگریس کی نیائے یاترا میں شامل ہونے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ جب تک سیٹوں کی تقسیم نہیں ہو جاتی، سماج وادی پارٹی ان کی یاترا میں شامل نہیں ہو پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ بات چیت کے کئی دور ہوچکے ہیں۔ وہاں سے بہت سی فہرستیں آئی ہیں اور یہاں سے بھی بہت سی فہرستیں چلی گئی ہیں، اس لئے جب تک سیٹوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، سماج وادی پارٹی اس یاترا میں حصہ نہیں لے گی۔

دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے گراونڈ بریکنگ سیریمنی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کافی اہم ہیں۔ یہ آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ یہ بھائی چارہ بڑھانے کا الیکشن ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے سب سے زیادہ دھوکہ دیا ہے۔ آخر گراونڈ بریکنگ سیریمنی 6 ماہ پہلے کیوں نہیں ہوئی؟ صنعتکار پہلے بھی آ سکتے تھے، اب الیکشن آچکے ہیں، ووٹوں کی ضرورت ہے، اس لئے تقریب ہورہی ہے۔ سوال یہ بھی ہے کہ حکومت یہ کیوں نہیں بتاتی کہ پچھلی 3 گراؤنڈ بریکنگ تقریبات سے کتنی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔