Headlines

 یوگی سرکار کی کابینہ میں توسیع، جانئے کون کون بنا وزیر

جیل میں بند قیدیوں پر دہشت گردوں کی نظر، کر رہے ہیں برین واش! این آئی اے نے 7 ریاستوں میں مارا چھاپہ

 یوگی سرکار کی کابینہ میں توسیع، جانئے کون کون بنا وزیر

اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کی دوسری مدت میں پہلی بار منگل کی شام کابینہ کی توسیع کی گئی۔ لکھنؤ کے راج بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں چار وزراء نے حلف لیا۔

لکھنؤ : اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کی دوسری مدت میں پہلی بار منگل کی شام کابینہ کی توسیع کی گئی۔ لکھنؤ کے راج بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں چار وزراء نے حلف لیا۔ ان میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے ایم ایل اے انیل کمار، بی جے پی ایم ایل سی دارا سنگھ چوہان اور صاحب آباد کے ایم ایل اے سنیل شرما شامل ہیں۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج اتر پردیش حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام ساتھیوں کو دلی مبارکباد۔ پورا بھروسہ ہے کہ آپ سبھی ‘مودی کی گارنٹی’ کو زمین پر اتار کر ‘ترقی یافتہ اتر پردیش’ کی قرارداد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اتر پردیش کی کابینہ میں توسیع پر، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ‘’…آج 4 کابینہ وزراء نے حلف لیا ہے، میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم اتر پردیش کی 80 میں سے 80 لوک سبھا سیٹیں جیتیں گے

اتر پردیش حکومت کی کابینہ میں توسیع پر SBSP کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ حکومت ریاست میں غریبوں، دلتوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے لیے اسکیموں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پابند عہد ہے۔ وہیں اتر پردیش کابینہ میں توسیع پر آر ایل ڈی کے ایم ایل اے اور نئے وزیر انیل کمار نے کہا کہ میں پارٹی صدر جینت چودھری، وزیر اعظم مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔ مجھے جو بھی ذمہ داری دی جائے گی میں اسے پورا کروں گا۔