Headlines

اب تک 30 افراد گرفتار، کئی ہتھیار برآمد، پولیس نے کہی یہ بڑی بات

اب تک 30 افراد گرفتار، کئی ہتھیار برآمد، پولیس نے کہی یہ بڑی بات

اب تک 30 افراد گرفتار، کئی ہتھیار برآمد، پولیس نے کہی یہ بڑی بات

 ہلدوانی تشدد معاملے میں اب تک کل 30 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 اب تک 30 افراد گرفتار، کئی ہتھیار برآمد، پولیس نے کہی یہ بڑی بات
ا

نئی دہلی : ہلدوانی تشدد معاملے میں اب تک کل 30 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 12 لوگوں کو تھانے پر پتھراؤ کے معاملے میں، 6 لوگوں کو تھانے کی گاڑی کو جلانے کے معاملے میں اور 7 لوگوں کو کارپوریشن کی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف مقامات سے 7 دیسی ساختہ پستول اور 54 زندہ کارتوس برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تھانے پر حملے کے دوران شرپسندوں نے سرکاری اسلحہ لوٹ لیا تھا، جو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے ان لوگوں سے 7.62 اور 9 ایم ایم کے 32 زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔

ہلدوانی کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق ان کے پاس سے کچھ اور ہتھیار برآمد ہونا باقی ہیں۔ ان میں سے ایک اسلحہ پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کرتے ہوئے لوٹ لیا گیا تھا، اسے برآمد کرنا ابھی باقی ہے۔

نینی تال کے ایس ایس پی پرہلاد مینا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بنبھول پورہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ان کی الگ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ گرفتار افراد سے 7 پستول اور زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں فی الحال کرفیو نافذ ہے۔