Headlines

لوک سبھا کی جنگ، راہل ۔ اکھلیش آئے ساتھ، اتحاد کے بعد بھارت جوڑو نیائے یاترا میں ہوئے شامل

لوک سبھا کی جنگ، راہل ۔ اکھلیش آئے ساتھ، اتحاد کے بعد بھارت جوڑو نیائے یاترا میں ہوئے شامل

اکھلیش یادو نے کہا کہ راہل گاندھی ملک میں محبت کی بات کرتے ہیں۔ لیکن یہ شہر مکمل طور پر محبت کا شہر ہے۔ ہماری لڑائی آئین کو بچانے کی ہے۔ بی جے پی ہٹاؤ اور ملک بچاؤ۔

آگرہ: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوئے ۔ اس دوران پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود تھیں۔ اتحاد کے اعلان کے بعد سماج وادی پارٹی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بتا دیں کہ حال ہی میں ایس پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں ایس پی نے کانگریس کو لوک سبھا کی 17 سیٹیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس میں وارانسی اور پریاگ راج بھی شامل ہیں۔

راہل گاندھی کے دورے میں اکھلیش یادو کا طاقت کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا اور بڑی تعداد میں ایس پی کارکنان بھی موجود رہے۔ امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد دونوں لیڈروں نے مارچ کا آغاز کیا۔ اس دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ راہل گاندھی ملک میں محبت کی بات کرتے ہیں۔ لیکن یہ شہر مکمل طور پر محبت کا شہر ہے۔ ہماری لڑائی آئین کو بچانے کی ہے۔ بی جے پی ہٹاؤ اور ملک بچاؤ۔