Headlines

ریکارڈ توڑ میچ میں حیدرآباد نے ماری بازی، ٹریوس ہیڈ کی طوفانی سنچری، کارتک نے بھی دکھایا دم

ریکارڈ توڑ میچ میں حیدرآباد نے ماری بازی، ٹریوس ہیڈ کی طوفانی سنچری، کارتک نے بھی دکھایا دم

 ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور اینریک کلاسن کی نصف سنچری کی بدولت 3 وکٹوں پر 287 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ دنیش کارتک کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت بنگلور نے رنز تو بنائے لیکن ہار سے بچ نہ سکی۔ آر سی بی کی ٹیم 6 وکٹ پر صرف 262 رنز تک ہی پہنچ سکی اور حیدرآباد نے یہ میچ 25 رنز سے جیت لیا۔

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور اینریک کلاسن کی نصف سنچری کی بدولت 3 وکٹوں پر 287 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ دنیش کارتک کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت بنگلور نے رنز تو بنائے لیکن ہار سے بچ نہ سکی۔ آر سی بی کی ٹیم 6 وکٹ پر صرف 262 رنز تک ہی پہنچ سکی اور حیدرآباد نے یہ میچ 25 رنز سے جیت لیا۔

ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کیلئے دنیش کارتک نے شاندار بلے بازی کی اور مشکل میں پھنسی ٹیم کے لیے طوفانی نصف سنچری اننگز کھیلی ۔ 23 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے 4 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر پچاس رنز مکمل کیے۔ انہوں نے ٹیم کے لیے مسلسل بڑے شاٹس مار کر میچ کو آخر تک پہنچا دیا۔ وہ 35 گیندوں پر 83 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے اور ٹیم 6 وکٹوں پر 262 رنز تک ہی پہنچ سکی۔

288 رنز کے بڑے اسکور کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کے لیے کپتان فاف ڈو پلیسس نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی۔ دونوں نے مل کر صرف 6 اوورز میں 80 رنز بنائے۔ وراٹ 20 گیندوں پر 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ فاف 28 گیندوں پر 62 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس تیز شروعات کی وجہ سے ہی ٹیم میچ میں لگاتار بنی رہی۔

اس سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم نے اسی سیزن میں بنائے گئے 277 رنز کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ کر 287 رنز کا ریکارڈ بنایا۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 8 چھکے اور 9 چوکے لگا کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی اور 102 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

اشتہار

IPL 2024: دہلی کو ملی کراری ہار، کولکاتہ نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک

IPL 2024: دہلی کو ملی کراری ہار، کولکاتہ نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرکاور پڑھیں…

اس کے بعد اینریک کلاسن میدان میں اترے اور 31 گیندوں پر 67 رنز بنا کر اسکور کو 200 رنز سے آگے لے گئے۔ آخر میں عبدالصمد نے 10 گیندوں پر 37 رنز بنا کر اسکور کو 287 رنز تک پہنچا کر تاریخ رقم کردی۔ اس کے علاوہ ایڈم مارکرم نے 17 گیندوں پر ناٹ آوٹ 32 رنز بنائے جبکہ ابھیشیک شرما نے 34 رنز بنائے۔