Headlines

روہنگیا مسلمانوں کے ‘فرضی ہندوستانی’ بننے پر کشمیر میں بڑی کارروائی! جانئے کتنی گرفتاریاں ہوئیں ؟

پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کشتواڑ، رام بن، پونچھ اور راجوری اضلاع سے 21 افراد کو گرفتار کیا گیا تھاجبکہ ڈوڈہ میں 10 روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھےپولیس نے پہلے کہا تھا کہ کشتواڑ، رام بن، پونچھ اور راجوری اضلاع سے 21 افراد کو گرفتار کیا گیا تھاجبکہ ڈوڈہ میں 10 روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے

روہنگیا مسلمانوں کے ‘فرضی ہندوستانی’ بننے پر کشمیر میں بڑی کارروائی! جانئے کتنی گرفتاریاں ہوئیں ؟

پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کشتواڑ، رام بن، پونچھ اور راجوری اضلاع سے 21 افراد کو گرفتار کیا گیا تھاجبکہ ڈوڈہ میں 10 روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز جموں میں غیر قانونی طور پر آباد روہنگیا پناہ گزین کو قیام کی سہولت دینے اور ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر سات جوڑوں سمیت 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیے لیاہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔جموں خطے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے منگل کی شام ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور جموں و کشمیر کے باشندوں کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے دن بھر جاری رہنے والے آپریشن کے دوران تقریباً 12 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ . انہوں نے کہا کہ جموں شہر کی 30 روہنگیا بستیوں میں تلاشی کے دوران 30 سے ​​زائد افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کشتواڑ، رام بن، پونچھ اور راجوری اضلاع سے 21 افراد کو گرفتار کیا گیا تھاجبکہ ڈوڈہ میں 10 روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جموں۔سامبا۔کٹھوا علاقے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شکتی پاٹھک نے یہاں روہنگیا بستی کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا، ‘‘کچھ مقامی لوگوں نے مہاجرین کو بسانے کے لیے اپنی زمین فراہم کی ہے۔ ہم تفتیش کر رہے ہیں اور ان لوگوں کی شناخت کر رہے ہیں جنہوں نے ایسا کیا۔