Headlines

ڈرون کےذریعہ آنسو گیس کااستعمال، کسان شمبھو بارڈرپر اڑ رہے ہیں پتنگ

ڈرون کےذریعہ آنسو گیس کااستعمال، کسان شمبھو بارڈرپر اڑ رہے ہیں پتنگ

ڈرون کےذریعہ آنسو گیس کااستعمال، کسان شمبھو بارڈرپر اڑ رہے ہیں پتنگ

ڈرون کے ذریعے کسانوں پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔ اس وقت ڈرون کسانوں کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ کسان بھی ڈرون کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔بدھ کو دوپہر 12 بجے کے قریب کسانوں نے ڈرون کو گرانے کے لیے شمبھو بارڈر پر پتنگیں اڑانا شروع کر دیں۔ کسان بڑی تعداد میں پتنگیں لے کر پہنچے ہیں اور شمبھو بارڈر پر پتنگیں اڑا رہے ہیں

ڈرون کےذریعہ آنسو گیس کااستعمال، کسان شمبھو بارڈرپر اڑ رہے ہیں پتنگ

چندی گڑھ:بدھ کو کسان آندولن 2.0 کا دوسرا دن ہے۔ فی الحال کسان ہریانہ کے امبالا کی شمبھو سرحد سے آگے نہیں بڑھ پائے ہیں۔ کسانوں کا قافلہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے یہاں پھنسا ہوا ہے ۔ پولیس کی طرف سے مسلسل آنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔ منگل کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ ساتھ ہی ڈرون کے ذریعے کسانوں پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔ اس وقت ڈرون کسانوں کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ کسان بھی ڈرون کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔بدھ کو دوپہر 12 بجے کے قریب کسانوں نے ڈرون کو گرانے کے لیے شمبھو بارڈر پر پتنگیں اڑانا شروع کر دیں۔ کسان بڑی تعداد میں پتنگیں لے کر پہنچے ہیں اور شمبھو بارڈر پر پتنگیں اڑا رہے ہیں، تاکہ ڈرون پتنگ کی ڈور میں الجھ کر گرے۔