Headlines

شہبازشریف بن سکتے ہیں وزیراعظم، 26فروری کو ہوسکتی حکومت سازی

شہبازشریف بن سکتے ہیں وزیراعظم، 26فروری کو ہوسکتی حکومت سازی

شہبازشریف بن سکتے ہیں وزیراعظم، 26فروری کو ہوسکتی حکومت سازی

پی ایم ایل این کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان کے لیے شہباز شریف کا نام پیش کر دیا ہے۔ نواز شریف نے پاکستانی شہریوں اور سیاسی اتحادی پارٹیوں سے اظہارِتشکر کیاہے

پاکستان کی سیاست میں بہت ہلچل ہے۔ مرکز میں حکومت کی تشکیل کو لے کر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ وہیں جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اپنے سیاسی حریفوں کو خبردار کیا ہے۔ “میں چوری شدہ ووٹوں سے حکومت بنانے کی کوشش کرنے والوں کو خبردار کرتاہوں،” خان نےX پر لکھا ہے کہ اس طرح کی ڈکیتی نہ صرف شہریوں کی توہین ہوگی بلکہ ملکی معیشت کو مزید پیچھے کردے گی۔

خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی مرضی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ میں ان جماعتوں سے نہیں مل سکتا جنہوں نے عوامی مینڈیٹ کو لوٹا ہے۔ پاکستانی عوام نے واضح طور پر ہمیں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ پاکستان کے انتخابات میں جمہوریت اور شفافیت کی اشد ضرورت ہے۔ خان نے ان پر اعتماد کرنے پر پاکستان کے شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ملک نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ اس مینڈیٹ کو آگے لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔ جہاں حکومت بننی ہے وہاں کام شروع کریں۔