Headlines

چنئی سپرکنگز کیلئے 36 سال کے کھلاڑی نے کیا ڈیبیو، بنایا ریکارڈ، پتھیرانا کی لی جگہ

چنئی سپر کنگز نے رچرڈ گلیسن کو پنجاب کنگز کے خلاف میدان میں اتارا۔ اس کے ساتھ ہی 36 سالہ رچرڈ گلیسن چنئی سپر کنگز کے لیے ڈیبیو کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں

چنئی سپرکنگز کیلئے 36 سال کے کھلاڑی نے کیا ڈیبیو، بنایا ریکارڈ، پتھیرانا کی لی جگہ

چنئی سپر کنگز نے رچرڈ گلیسن کو پنجاب کنگز کے خلاف میدان میں اتارا۔ اس کے ساتھ ہی 36 سالہ رچرڈ گلیسن چنئی سپر کنگز کے لیے ڈیبیو کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 چنئی سپر کنگز نے رچرڈ گلیسن کو پنجاب کنگز کے خلاف میدان میں اتارا۔ اس کے ساتھ ہی 36 سالہ رچرڈ گلیسن چنئی سپر کنگز کے لیے ڈیبیو کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں

نئی دہلی : چنئی سپر کنگز (CSK) نے آئی پی ایل 2024 میں ایک الگ قسم کا ریکارڈ بنایا۔ چنئی سپر کنگز نے رچرڈ گلیسن کو پنجاب کنگز کے خلاف میدان میں اتارا۔ اس کے ساتھ ہی 36 سالہ رچرڈ گلیسن چنئی سپر کنگز کے لیے ڈیبیو کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رچرڈ گلیسن انگلینڈ کے تیز گیند باز ہیں۔ چنئی سپر کنگز نے ڈیون کونوے کے متبادل کے طور پر گلیسن کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ کونوے چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2024 سے باہر ہوچکے ہیں۔ رچرڈ گلیسن کو متھیشا پتھیرانا کی جگہ چنئی سپر کنگز کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پتھیرانا چوٹ کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہ آئی پی ایل 2024 کی پرپل کیپ کی دوڑ میں 13 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

رچرڈ گلیسن کی عمر 36 سال 115 دن ہے۔ 2014 کے بعد صرف سکندر رضا (36 سال، 342 دن) ہی ایسے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے رچرڈ گلیسن سے زیادہ عمر میں آئی پی ایل میں قدم رکھا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، کیشو مہاراج اور ہندوستان کے جلج سکسینہ بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنا پہلا آئی پی ایل میچ 34 سال سے زیادہ عمر میں کھیلا۔