Headlines

پونچھ حملے میں پاکستان کاہاتھ،پی اے ایف ایف نےقبول کی حملے کی ذمہ داری،دہشت گردوں کی تلاش جاری

پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ یعنی PAFF پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی بدلی ہوئی شکل ہے؟ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پیش آنے والے کئی واقعات میں پی اے ایف ایف کا نام سامنے آیا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے خود کو انصار غزوۃ الہند کے مقتول کمانڈر ذاکر موسیٰ سے متاثر بتایا ہے جو عالمی دہشت گرد گروپ القاعدہ کا وفادار سمجھا جاتا ہے۔

پونچھ حملے میں پاکستان کاہاتھ،پی اے ایف ایف نےقبول کی حملے کی ذمہ داری،دہشت گردوں کی تلاش جاری

ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے اتوار کو ضلع پونچھ کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ یہاں دہشت گردوں کا سراغ لگایا گیا، ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

پونچھ : پاکستان سے منسلک دہشت گرد گروپ پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ (پی اے ایف ایف) نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم نے اگلے 20 دنوں میں اس طرح کے مزید حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اس حملے کو اس وقت انجام دیاگیاہے جب چار روزپہلےپاکستانی آرمی چیف نے پاکستان ایئر سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی ہر طرح کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے فوراً بعد پاکستان سے دہشت گرد گروہوں پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ کوئی بڑی کارروائی انجام دیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اس حملے کا مقصد سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں خلل پیدا کرنا اور ووٹرز کو خوفزدہ کرنا ہے، تاکہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نہ آئیں۔