Headlines

کولکاتانائٹ رائیڈرز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو98رنز سے دی شکست

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 98 رنز سے شکست دی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 20 اووروں میں 235 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا جس میں سنیل نارائن کی 81 رنز کی طوفانی اننگز بھی شامل تھی۔ جب لکھنؤ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے آئی تو اس کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ ارنیش کلکرنی صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایل ایس جی کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ ان کے بلے نے 21 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور اس دوران انہوں نے 4 چوکے اور 2 فلک بوس چھکے بھی لگائے۔ لیکن دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے اسٹوئنس بھی دباؤ میں آکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس میچ میں سنیل نارائن نے 81 رنز بنائے اور مستقل مزاجی کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ بھی حاصل کی۔

کولکاتانائٹ رائیڈرز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو98رنز سے دی شکست

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 20 اووروں میں 235 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا جس میں سنیل نارائن کی 81 رنز کی طوفانی اننگز بھی شامل تھی۔ جب لکھنؤ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے آئی تو اس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 98 رنز سے شکست دی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 20 اووروں میں 235 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا جس میں سنیل نارائن کی 81 رنز کی طوفانی اننگز بھی شامل تھی۔ جب لکھنؤ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے آئی تو اس کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ ارنیش کلکرنی صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایل ایس جی کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ ان کے بلے نے 21 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور اس دوران انہوں نے 4 چوکے اور 2 فلک بوس چھکے بھی لگائے۔ لیکن دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے اسٹوئنس بھی دباؤ میں آکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس میچ میں سنیل نارائن نے 81 رنز بنائے اور مستقل مزاجی کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ بھی حاصل کی۔