Headlines

پراجول ریونا جے ڈی ایس سے معطل، جنسی ہراسانی معاملے میں پارٹی کی کارروائی، ایس آئی ٹی کررہی ہےتحقیقات

پراجول ریونا جے ڈی ایس سے معطل، جنسی ہراسانی معاملے میں پارٹی کی کارروائی، ایس آئی ٹی کررہی ہےتحقیقات

ایچ ڈی ریوانا ،ہاسن سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 33 سالہ پراجول ہاسن لوک سبھا حلقہ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار ہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ پرجول ریوانا کی گھریلو ملازمہ کی شکایت کی بنیاد پر ضلع کے ہولینارسی پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایچ ڈی ریوانا ،ہاسن سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 33 سالہ پراجول ہاسن لوک سبھا حلقہ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار ہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ پرجول ریوانا کی گھریلو ملازمہ کی شکایت کی بنیاد پر ضلع کے ہولینارسی پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس معاملہ میں کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے اور اب ایس آئی ٹی اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

جے ڈی ایس نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پراجول ریونا کے خلاف خواتین کے قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور ان پر زبردستی کرنے کے الزام میں کارروائی کی ہے۔ ایچ ڈی دیوے گوڑا کی جے ڈی ایس نے پراجول ریونا کو معطل کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے منگل (30 اپریل 2024) کو کہا کہ ہم پرجول ریوانہ کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ہم اس سلسلے میں ریوانا کی حمایت نہیں کریں گے۔ یہ ایک شرمناک معاملہ ہے۔