Headlines

2022 کے ساتھ کھلاڑی، جنہیں کردیا گیا باہر، جانئے دو سال میں کتنی بدل گئی ٹیم انڈیا

2022 کے ساتھ کھلاڑی، جنہیں کردیا گیا باہر، جانئے دو سال میں کتنی بدل گئی ٹیم انڈیا

 ہندوستان نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2007 میں پہلی T20 ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان کبھی بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔ اس ٹائٹل جیت کے انتظار کو ختم کرنا کپتان روہت شرما کی ذمہ داری ہے۔

ئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب کے ساتھ ہی طویل عرصہ سے چل رہی اس بحث کا خاتمہ ہوگیا کہ کس کھلاڑی کو منتخب کیا جائے گا اور کس کو موقع نہیں ملے گا…بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ لیکن اگر ہم موجودہ ٹیم اور 2022 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹیم کا موازنہ کریں تو 7 کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔

ہندوستان نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2007 میں پہلی T20 ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان کبھی بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔ اس ٹائٹل جیت کے انتظار کو ختم کرنا کپتان روہت شرما کی ذمہ داری ہے۔ روہت شرما دوسری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کپتانی کریں گے۔ اس سے پہلے روہت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی ہندوستان کے کپتان تھے۔ تب ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل ہار گئی تھی۔

کے ایل راہل سال 2022 میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان تھے لیکن اس بار انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اسی طرح روی چندرن اشون، دیپک ہڈا، دنیش کارتک، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، محمد سمیع کو بھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ سبھی کھلاڑی T20 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے۔ ان 7 کھلاڑیوں کی جگہ یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، محمد سراج، رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔