Headlines

دہلی میں ایک المناک حادثہ:گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کاایک حصہ گرگیا ، 3سے4افراد زخمی

دہلی میں ایک المناک حادثہ:گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کاایک حصہ گرگیا ، 3سے4افراد زخمی

گوکل پوری میٹرو اسٹیشن حادثہ پر دہلی پولیس نےکہاکہ تقریباً 11 بجے انہیں اطلاع ملی کہ گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کی باؤنڈری وال (مشرقی طرف) کا ایک حصہ نیچے سڑک پرگرگیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 3 سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: دہلی میں ایک المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کا ایک حصہ گر گیا اور کئی لوگ اس کے ملبے تلے دب گئے۔ جمعرات کو گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی سائیڈ دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خدشہ ہے کہ اس سلیب کے ملبے تلے کچھ لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ ڈی ایف ایس ملازمین نے ایک شخص کو ملبے سے نکالا اور اسے قریبی اسپتال لے گئے۔ کچھ زخمیوں کو ڈی ایف ایس یونٹ کے پہنچنے سے پہلے ہی عام لوگوں نے اسپتال بھیجا تھا۔