Headlines

لال کرشن اڈوانی کوملک کےاعلیٰ ترین شہری اعزاز’بھارت رتن سے سرفراز، صدرجمہوریہ نے گھر پہنچ کر دیا ایوارڈ

india-bharat-ratna-given-to-lal-krishna-advani-president-draupadi-murmu-honored-him-at-home

لال کرشن اڈوانی کوملک کےاعلیٰ ترین شہری اعزاز’بھارت رتن سے سرفراز، صدرجمہوریہ نے گھر پہنچ کر دیا ایوارڈ

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اڈوانی کو دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے نوازا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔

بی جے پی کے سینئرلیڈر لال کرشن اڈوانی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘بھارت رتن’ سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اڈوانی کو دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے نوازا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔صدرجمہوریہ ہند مرمو نے سنیچر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن اور بہار کے دو بار کے وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘بھارت رتن’ سے نوازا۔ .

سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے لیے یہ اعزاز ان کے بیٹے پی وی پربھاکر راؤ نے قبول کیا۔ چودھری چرن سنگھ کے لیے، ان کے پوتے اور راشٹریہ لوک دل (RLD) کے صدر جینت چودھری نے صدر جمہوریہ ہند سے یہ اعزاز قبول کیا۔ وہیں سوامی ناتھن کی جانب سے ان کی بیٹی نتیا راؤ اور کرپوری ٹھاکر کی جانب سے ان کے بیٹے رام ناتھ ٹھاکر نے صدر جمہوریہ مرمو سے یہ اعزاز حاصل کیا۔