Headlines

آئندہ5سال میں ترقیاتی مہم کومزیدتیزی سے آگے بڑھایاجائیگا: وزیراعظم نریندرمودی

آئندہ5سال میں ترقیاتی مہم کومزیدتیزی سے آگے بڑھایاجائیگا: وزیراعظم نریندرمودی

آئندہ5سال میں ترقیاتی مہم کومزیدتیزی سے آگے بڑھایاجائیگا: وزیراعظم نریندرمودی

پی ایم نریندر مودی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں، یہ ہماری غریبوں کے لئے فلاحی اسکیموں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ترقی کی اس مہم کو آئندہ 5 سالوں میں مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کے عادل آباد میں 56 ہزار کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ‘آج عادل آباد کی سرزمین نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ملک کی ترقی کی گواہی دے رہی ہے۔ آج مجھے یہاں 30 سے ​​زائد ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا ہے۔ 56 ہزار کروڑ روپے کے یہ پروجیکٹس تلنگانہ سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ترقی کا نیا باب لکھیں گے

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں ہماری حکومت نے تلنگانہ کی ترقی کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے۔ ہمارے نزدیک ترقی کا مطلب غریب سے غریب کی ترقی، دلتوں، محروم لوگوں اور قبائلیوں کی ترقی ہے۔پی ایم نریندر مودی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں، یہ ہماری غریبوں کے لئے فلاحی اسکیموں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ترقی کی اس مہم کو آئندہ 5 سالوں میں مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔