Headlines

اننت ۔ رادھیکا پری ویڈنگ تقریب میں چارہ ماہ کی حاملہ دیپیکا کا نظر آیا جوش، رنویر کے ساتھ کیا ڈانس

انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر کو پری ویڈنگ تقریب کے حصے کے طور پر گربا ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دیپیکا نے میوزک ایویننگ کے لیے پہلے گولڈن اور بلیک رنگ کے لہنگا چولی میں اسٹیج پر پرفارم کیا اور پھر گربا کے لیے ڈھیلی پینٹ کے ساتھ بیج کلر کی انارکلی ڈریس کے ساتھ دوپٹہ پہنا۔ اس تقریب کے لیے رنویر نے بلیک اور نیلے رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔ ایک اور ویڈیو میں دیپیکا اور رنویر کو دل دھڑکنے دو سے لے کر گلاں گڈیاں پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور بزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ گجرات کے جام نگر میں اپنی پری ویڈنگ تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں۔

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور بزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ گجرات کے جام نگر میں اپنی پری ویڈنگ تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں۔ جہاں ملک اور دنیا کی کئی نامور شخصیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، ارجن کپور، انیل کپور، آدتیہ رائے کپور جیسے بالی ووڈ کے کئی سلیبریٹیز اس میں شرکت کے لئے جام نگر پہنچ چکے ہیں۔ ان میں بالی ووڈ کے سب سے مشہور بی ٹاؤن جوڑے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ وکی کوشل اور کٹرینہ کیف بھی شامل ہیں۔