Headlines

پلوامہ : سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ، ایک دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے تھے۔اس دوران گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر دہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

سیکورٹی فورسز آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے تھے۔اس دوران گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر دہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے فاسی پورہ میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ مقامی دہشت گرد کے چھپنے کی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے تھے۔اس دوران گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر دہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ اس شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ موقع سے اسلحہ، گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے

اس سے پہلے پیر کو دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک حملے میں ایک غیر مقامی ڈرائیور کو نشانہ بنایا تھا۔ دہشت گرد ریزورٹ کے کمرے میں داخل ہوئے اور ڈرائیور کم گائیڈ کو گولی مار دی۔ زخمی ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ دو غیر ملکی سیاحوں کو لے کر آیا تھا۔