Headlines

وزیراعظم نریندر مودی نے شری کلکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھا، کہی یہ بڑی بات

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو اتر پردیش کے دورے پر پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے شری کلکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی لکھنؤ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو اتر پردیش کے دورے پر پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے شری کلکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی لکھنؤ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر اعظم مودی کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتایں کہ کلکی دھام کی تعمیر شری کلکی دھام نرمان ٹرسٹ کے ذریعہ کی جارہی ہے جس کے صدر آچاریہ پرمود کرشنم ہیں۔ اس پروگرام میں کئی سنتوں، مذہبی رہنماؤں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سبھی اچھے کام میرے لیے بچے رہے ہیں۔ آج ایک اور پوتر دھام کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ اتر پردیش کی سرزمین سے عقیدت کی ایک اور دھارا بہی ہے۔ آج جتنی ہی خوشی مجھے ہے، اتنی ہی آچاریہ پرمود کرشنم خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو اتر پردیش کے دورے پر پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے شری کلکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی لکھنؤ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ آج سنتوں کی عقیدت اور لوگوں کے جذبے سے ایک اور مقدس مقام کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ مجھے آچاریوں اور سنتوں کی موجودگی میں کلکی دھام کا سنگ بنیاد رکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کلکی دھام ہندوستانی عقیدے کا ایک اور بڑا مرکز بن کر ابھرے گا۔