Headlines

3 بار کی ریکی، 5 راونڈ گولیاں اور… سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے کیا بڑا انکشاف

ممبئی پولیس افسر نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں لارینس بشنوئی سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دونوں شوٹروں نے پنویل میں ایک فلیٹ کے لیے 3500 روپے کرایہ اور 10000 ڈیپازٹ دیا تھا ۔ انہیں مالی مدد مل رہی تھی۔ یہ دونوں شوٹرز ممبئی سے بذریعہ سڑک گجرات گئے تھے۔ لکمی گوتم نے مزید بتایا کہ سلمان خان کے گھر کے ساتھ ساتھ فارم ہاؤس پر کی بھی ریکی ہوئی تھی۔

3 بار کی ریکی، 5 راونڈ گولیاں اور… سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے کیا بڑا انکشاف

مبئی پولیس کے جوائنٹ سی پی (کرائم) لکھمی گوتم نے بتایا کہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کرنے سے پہلے ملزم نے تین بار سلمان خان کے گھر کی ریکی کی تھی۔ ملزم نے سلمان خان کے گھر کے باہر 5 راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے جوائنٹ سی پی (کرائم) لکھمی گوتم نے بتایا کہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کرنے سے پہلے ملزم نے تین بار سلمان خان کے گھر کی ریکی کی تھی۔ ملزم نے سلمان خان کے گھر کے باہر 5 راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں بہار کے چمپارن کے رہنے والے ہیں۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے پر منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ممبئی پولیس کے جوائنٹ سی پی (کرائم) لکھمی گوتم نے کہا کہ ہم فی الحال ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اب تک ہم نے ایف آئی آر میں دو ملزمین کے نام شامل کیے ہیں۔ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی ہم مزید ملزمان کے نام شامل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں شوٹر مہاراشٹر میں کچھ عرصے سے رہ رہے تھے۔ وشال عرف کالو کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، لیکن ہم نے جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے وہی شوٹر ہیں اور انہوں نے ہی فائرنگ کی تھی۔