Headlines

رمضان المبارک 2024: دعوت افطار میں نظر انداز نہ ہوجائیں غریب مسلمان

رمضان المبارک 2024: دعوت افطار میں نظر انداز نہ ہوجائیں غریب مسلمان

دعوت افطار میں نظر انداز نہ ہوجائیں غریب

آج کل اکثر افطار پارٹیاں عبادت کی روح سے خالی ہوتی جارہی ہیں ، خاص کر مسلمان اور غیر مسلم وزراء اور قائدین کی طرف سے دعوتوں کا جو اہتمام ہوتا ہے ، ان کی نوعیت بھی سیاسی ہوتی جارہی ہے ، ہر شخص کی توجہ تقریب کے مہمانان خصوصی کی طرف ہوتی ہے

جن پانچ اعمال کو اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے ، ان میں ایک روزہ بھی ہے ، نماز اگر خدا کی خشیت کا مظہر ہے تو روزہ اس سے محبت کا اظہار ہے ، روزہ کے ذریعہ ایک صاحب ایمان ظاہر کرتا ہے کہ خدا کی محبت اور اس کی خوشنودی کی طلب نے اسے کھانے پینے جیسی بنیادی ضروریات سے بھی بے گانہ کررکھا ہے ، روزہ کی ابتداء طلوع صبح سے ہوتی ہے ، اس سے پہلے سحری کھانا مسنون ہے ؛ تاکہ روزہ رکھنا آسان ہو ، روزہ کی انتہاء سورج کے ڈوبنے پر ہوتی ہے ؛

اس لئے سورج کے ڈوبتے ہی افطار کرنا واجب ہے ، افطار میں تاخیر کرنا مکروہ ہے اور افطار نہ کرکے دن کے ساتھ ساتھ رات کا بھی روزہ رکھنا نا جائز اور گناہ ہے ، اگر دن بھر بھوکا پیاسا رہنا خدا کی بندگی ہے تو افطار میں عجلت کرنا بھی بندگی ہی کا اظہار ہے ، دن بھر بھوکا رہنا اگر خدا کی خوشنودی کے سامنے اپنی خواہشات کو قربان کرنے سے عبارت ہے تو افطار میں جلدی کرنا اپنے عجز و درماندگی اور اپنے پروردگار کے سامنے فقر و احتیاج کا اظہار ہے ، گویا انسان اپنے پروردگار سے کہتا ہے کہ ہم آپ کے رزق سے بے نیاز نہیں ہوسکتے ، ہم تو کھانے کے ایک ایک دانہ اورپانی کے ایک ایک قطرہ کے محتاج ہیں ، جب تک آپ نے روکا ، رک گئے ، پھر جونہی اجازت ملی ، آپ کے خوانِ نعمت پر ٹوٹ پڑے ؛ چنانچہ