Headlines

کسان لیڈروں کے ساتھ چنڈی گڑھ میں تین مرکزی وزرا کی میٹنگ، بات چیت کرکے راستہ نکالنے کی کوشش

کسان لیڈروں کے ساتھ چنڈی گڑھ میں تین مرکزی وزرا کی میٹنگ، بات چیت کرکے راستہ نکالنے کی کوشش

کسان لیڈروں کے ساتھ چنڈی گڑھ میں تین مرکزی وزرا کی میٹنگ، بات چیت کرکے راستہ نکالنے کی کوشش

فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے متعلق قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز پر دباؤ ڈالنے کیلئے کسان لیڈروں کو دہلی چلو مارچ سے روکنے کیلئے مرکزی وزراء کی ایک ٹیم نے پیر کی شام کسان لیڈروں کے ساتھ بات چیت شروع کی ۔

نئی دہلی : فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے متعلق قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز پر دباؤ ڈالنے کیلئے کسان لیڈروں کو دہلی چلو مارچ سے روکنے کیلئے مرکزی وزراء کی ایک ٹیم نے پیر کی شام کسان لیڈروں کے ساتھ بات چیت شروع کی ۔ خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر پیوش گوئل اور وزیر زراعت ارجن منڈا سمیت وزراء کی ایک ٹیم نے کسان لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔

کسان رہنماؤں کے ساتھ مرکزی وزراء کی یہ دوسری ملاقات ہے، جہاں کسانوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی پہل کے بعد کسانوں کی ایک میٹنگ پہلے بھی تین وزراء کے ساتھ ہو چکی ہے۔

مرکزی حکومت کے تین وزرا اور پنجاب حکومت کی طرف سے کلدیپ دھالیوال میٹنگ میں موجود ہیں، جب کہ کسان تنظیم کی طرف سے سرون سنگھ پنڈھر، جگجیت سنگھ دلیوال، ابھیمنیو کوہر، اندرجیت کوٹ بدھا اور جرنیل سنگھ موجود ہیں۔

دوسری طرف کسانوں کے مجوزہ ‘دہلی چلو’ مارچ کے پیش نظر چنڈی گڑھ پولیس نے پیر کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ مخصوص راستوں کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ایڈوائزری کے مطابق 13 فروری کو چنڈی گڑھ میں امن و امان برقرار رکھنے اور ہموار ٹریفک کے لیے احتیاطی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ریاستوں نے بھی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہیں اور عام لوگ چنڈی گڑھ آنے اور جانے کا منصوبہ بناتے ہوئے ان پر عمل کر سکتے ہیں۔