Headlines

کبھی نہیں سوچا تھا …. ملند دیوڑا نے شیوسینا میں شامل ہونے کے بعد کہا: یہ میرے لئے بہت جذباتی دن

کبھی نہیں سوچا تھا .... ملند دیوڑا نے شیوسینا میں شامل ہونے کے بعد کہا: یہ میرے لئے بہت جذباتی دن

کبھی نہیں سوچا تھا …. ملند دیوڑا نے شیوسینا میں شامل ہونے کے بعد کہا: یہ میرے لئے بہت جذباتی دن

جنوبی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے سابق ممبر پارلیمنٹ دیوڑا نے دوپہر کو وزیراعلی کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ایک پروگرام میں حکمراں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر دیوڑا نے کہا کہ ’’یہ میرے لیے بہت جذباتی دن ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کانگریس چھوڑ دوں گا۔ آج میں نے شیو سینا میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ممبئی : سابق مرکزی وزیر ملند دیوڑا اتوار کی صبح کانگریس چھوڑنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیوسینا میں شامل ہو گئے۔ جنوبی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے سابق ممبر پارلیمنٹ دیوڑا نے دوپہر کو وزیراعلی کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ایک پروگرام میں حکمراں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر دیوڑا نے کہا کہ ’’یہ میرے لیے بہت جذباتی دن ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کانگریس چھوڑ دوں گا۔ آج میں نے شیو سینا میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اس سے پہلے دیوڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کانگریس سے اپنے استعفی کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج میرے سیاسی سفر کا ایک اہم باب ختم ہو گیا ہے۔ میں نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی سے میرے خاندان کا 55 سالہ رشتہ ختم ہوگیا ہے۔ میں سبھی رہنماؤں، ساتھیوں اور کارکنوں کا گزشتہ برسوں میں ان کی غیر متزلزل حمایت کے لئے شکر گزار ہوں۔

سمجھا جاتا ہے کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے جنوبی ممبئی لوک سبھا سیٹ پر دعویٰ کرنے کے بعد دیوڑا گزشتہ کچھ دنوں سے بے چین تھے۔ وہ ماضی میں اس سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ تاہم 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں انہیں اس سیٹ پر شیوسینا کے اروند ساونت نے شکست دی تھی۔ ساونت ادھو ٹھاکرے گروپ (یو بی ٹی) میں ہیں۔ ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے ساتھ اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (MVA) اتحاد میں شامل ہے۔