Headlines

لوک سبھا کی سیکورٹی میں بڑی چوک، وزیٹر گیلری سے دو افراد کودے، دونوں گرفتار

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دو نوجوان گیلری سے کود گے اور ان کے ذریعہ کوئی چیز پھینکی گئی جس سے گیس نکل رہی تھی۔ انہیں ارکان اسمبلی نے پکڑ لیا۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکار انہیں باہر لے گئے۔ ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ یہ یقینی طور پر سیکورٹی کی خلاف ورزی ہے کیونکہ آج ہم نے ان لوگوں کی برسی منائی جنہوں نے 2001 (پارلیمنٹ حملہ) میں اپنی جانیں قربان کی تھیں۔

لوک سبھا کی سیکورٹی میں بڑی چوک، وزیٹر گیلری سے دو افراد کودے، دونوں گرفتار

پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران اچانک دو نوجوان کود گئے، جس کی وجہ سے ایوان میں افراتفری مچ گئی۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں کو پکڑ لیا۔ دونوں نے وزیٹر گیلری سے چھلانگ لگا دی۔ دونوں ارکان اسمبلی کی نشستوں تک پہنچ گئے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران اچانک دو نوجوان کود گئے، جس کی وجہ سے ایوان میں افراتفری مچ گئی۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں کو پکڑ لیا۔ دونوں نے وزیٹر گیلری سے چھلانگ لگا دی۔ دونوں ارکان اسمبلی کی نشستوں تک پہنچ گئے۔ اس دوران دونوں نے اسپرے کا بھی استعمال کیا۔ بتادیں کہ آج ہی پارلیمنٹ پر حملے کی برسی بھی ہے۔ دونوں نے نعرے بھی لگائے۔ حالانکہ اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔