Headlines

ہندوستان اور سلطنت عمان کےدرمیان سفارتی تعلقات میں ایک سنگ میل، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعيد پہنچیں گے دہلی

وزارت خارجہ نے کہا کہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعيد 16 دسمبر کو ہندوستان پہنچیں گے۔ صدرجمہوریہ دروپدیتی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی راشٹرپتی بھون میں ان کا باقاعدہ استقبال کریں گے۔ وہ وزیراعظم سے دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعيد 16 دسمبر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ہندوستان آئیں گے۔ ایک اور بڑی بات یہ ہے کہ اسرائیل حماس ۔ جنگ کے بعد خلیجی خطے کے کسی اعلیٰ رہنما کا یہ پہلا دورہ ہند ہوگا۔ دورے کا مقصد علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے مستقبل میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، ہیثم بن طارق آل سعيد، صدر دروپدیتی مرمو کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہندوستان اور سلطنت عمان کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔اس سے علاقائی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہندوستان اور عمان کے درمیان مستقبل کے تعاون کو تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔