Headlines

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ جاری، 119نشستوں کیلئے2290امیدوارکی قسمت کاہوگافیصلہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ جاری، 119نشستوں کیلئے2290امیدوارکی قسمت کاہوگافیصلہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ جاری، 119نشستوں کیلئے2290امیدوارکی قسمت کاہوگافیصلہ

چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ صبح 7 تا شام 5 بجے تک 106 اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہی ہوگی جبکہ ماویسٹوں سے متاثرہ 13 اسمبلی حلقہ جات میں صبح 7 تا شام 4 بجے رائے دہی ہوگی۔

تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقہ جات کیلئے آج صبح 7بجے سے پولنگ جاری ہے۔ صبح صبح پولنگ بوتھ پر ووٹ کرنے کے لئے آنے والے ووٹروں میں جوش وخروش دیکھاجارہاہے۔پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کیے ہیں ۔ 119 اسمبلی حلقہ جات میں 2290 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہورہاہے۔ جس کیلئے 35655 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں انتخابی عملہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور دیگر آلات کے ساتھ متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں میں  خدمات انجام دے رہاہے۔

آزادانہ و منصفانہ رائے دہی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر اور اندرونی حصہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ صبح 7 تا شام 5 بجے تک 106 اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہی ہوگی جبکہ ماویسٹوں سے متاثرہ 13 اسمبلی حلقہ جات میں صبح 7 تا شام 4 بجے رائے دہی ہوگی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی عملے کے تحفظ کیلئے مقامی پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریاست میں انتخابی مہم کا منگل کو اختتام عمل میں آیا۔