Headlines

شہور اداکار گووندا شیوسینا شندے گروپ میں شامل، لڑ سکتے ہیں لوک سبھا الیکشن، کہی یہ بڑی بات

الی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا طویل عرصے بعد ایک بار پھر سیاست میں واپس آگئے ہیں۔ گووندا آج شیو سینا کے شندے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ آج وزیراعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد وہ باضابطہ طور پر فعال سیاست کا حصہ بن گئے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ گووندا آئندہ انتخابات کے دوران انتخابی میدان میں ہوں گے۔

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا طویل عرصے بعد ایک بار پھر سیاست میں واپس آگئے ہیں۔ گووندا آج شیو سینا کے شندے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ آج وزیراعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد وہ باضابطہ طور پر فعال سیاست کا حصہ بن گئے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ گووندا آئندہ انتخابات کے دوران انتخابی میدان میں ہوں گے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ شمال مغربی ممبئی سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے ایمانداری سے نبھاؤں گا۔

گووندا کا سیاست میں ڈیبیو سال 2004 میں ہوا تھا۔ اس وقت وہ کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ انہوں نے 20 سال قبل شمالی ممبئی سے الیکشن جیتا تھا۔ اس وقت انہوں نے بی جے پی کے رام نائک کو شکست دی تھی۔ رام نائک بعد میں یوپی کے گورنر بھی بنے۔ حالانکہ بعد میں گووندا نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے سیاست چھوڑ دی تھی۔