Headlines

دن کے اجالے میں چل رہا تھا بڑا کھیل، چھاپہ ماری کیلئے پہنچی پولیس تو اڑ گئے ہوش، ایس پی نے بتائی کہانی

غیر قانونی اسلحہ سنڈیکیٹ کو ختم کرنے میں مصروف مونگیر پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ٹی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 منی گن فیکٹریوں کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ اس دوران دو کاریگروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اسلحہ بھی ملا ہے۔

مونگیر: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن انتخابات کی مانگ کے پیش نظر مونگیر میں غیر قانونی ہتھیاروں کی تیاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ سنڈیکیٹ کو ختم کرنے میں مصروف مونگیر پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ٹی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 منی گن فیکٹریوں کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ اس دوران دو کاریگروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اسلحہ بھی ملا ہے۔

دراصل لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پولیس کی سرگرمیاں بھی کافی بڑھ گئی ہیں۔ غیر قانونی طور پر اسلحہ سازی کی خفیہ اطلاع پر ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس نے مفصل تھانہ علاقہ کے تارا پور دیارہ میں مشترکہ طور پر 04 منی گن فیکٹریوں پر چھاپہ مارا اور اسلحہ سازی میں مصروف 02 کاریگروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع سے 4 بیس مشینیں، 2 تیار شدہ پستول، 1 دیسی ساختہ پستول، 2 نیم تیار پستول، 3 زندہ کارتوس کے علاوہ اسلحہ سازی میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا۔

گرفتار کاریگروں نے دوران تفتیش پولیس کو منی گن فیکٹری کے مینوفیکچررز اور سپلائی کرنے والوں کے نام بھی بتائے۔ اس سلسلے میں مفصل تھانے میں اسلحہ ایکٹ کے تحت پکڑے گئے دو کاریگروں سمیت پانچ نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس نامزد سپلائر اور مینوفیکچرر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔