Headlines

پریکشا پہ چرچا کے دوران وزیراعظم مودی نے کہا: ’ریلز دیکھنے میں وقت برباد نہ کریں، نیند بھرپور لیں‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہت سے لوگ گھنٹوں موبائل فون دیکھتے ہیں۔ بچوں سے کہا کہ موبائل دیکھنے کا ایک وقت مقرر کریں، ہر وقت موبائل نہ دیکھیں اور اگر دیکھنا ضروری ہے تو گھر والوں کو بتائیں کہ یہاں میتھ یا کسی اور مضمون سے متعلق چیزیں ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی ضرورت کے مطابق اسکرین ٹائم طے کریں، ورنہ آپ کے گھر والے یہ سمجھیں گے کہ آپ دوستوں کے ساتھ مصروف ہیں یا ریلز دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے موبائل کو ریچارج کرنا پڑتا ہے، اسی طرح اس جسم کو بھی ریچارج کرتے رہتا چاہئے ، یہ جسم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ صرف پڑھنا ہے تو پڑھنا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ اگر کھیلنا ہے تو کھیلنا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ زندگی میں توازن پیدا کرنا ضروری ہے، اس لیے صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کبھی سورج کی روشنی میں بیٹھ کر پڑھیں، کئی بار سورج کی روشنی بھی ری چارج کرتی ہے

پریکشا پہ چرچا کے دوران وزیراعظم مودی نے کہا: ’ریلز دیکھنے میں وقت برباد نہ کریں، نیند بھرپور لیں‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہت سے لوگ گھنٹوں موبائل فون دیکھتے ہیں۔ بچوں سے کہا کہ موبائل دیکھنے کا ایک وقت مقرر کریں، ہر وقت موبائل نہ دیکھیں اور اگر دیکھنا ضروری ہے تو گھر والوں کو بتائیں کہ یہاں میتھ یا کسی اور مضمون سے متعلق چیزیں ہیں۔

ریکشا پہ چرچا پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے بچوں کو کئی تدابیر بتائیں اور بچوں سے بہت سی باتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ ریلز کو دیکھنے میں وقت ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ریلز دیکھنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ انہیں اپنی پڑھائی پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمر میں خوراک اور نیند میں توازن رکھنا بہت ضروری ہے۔ بچوں کو بھرپور نیند لینی چاہئے اور صرف موبائل فون کو نہیں دیکھنا چاہئے۔ وزیراعظم مودی نے موبائل فون کے حوالے سے بھی بہت سی باتیں کہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہت سے لوگ گھنٹوں موبائل فون دیکھتے ہیں۔ بچوں سے کہا کہ موبائل دیکھنے کا ایک وقت مقرر کریں، ہر وقت موبائل نہ دیکھیں اور اگر دیکھنا ضروری ہے تو گھر والوں کو بتائیں کہ یہاں میتھ یا کسی اور مضمون سے متعلق چیزیں ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی ضرورت کے مطابق اسکرین ٹائم طے کریں، ورنہ آپ کے گھر والے یہ سمجھیں گے کہ آپ دوستوں کے ساتھ مصروف ہیں یا ریلز دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے موبائل کو ریچارج کرنا پڑتا ہے، اسی طرح اس جسم کو بھی ریچارج کرتے رہتا چاہئے ، یہ جسم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ صرف پڑھنا ہے تو پڑھنا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ اگر کھیلنا ہے تو کھیلنا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ زندگی میں توازن پیدا کرنا ضروری ہے، اس لیے صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کبھی سورج کی روشنی میں بیٹھ کر پڑھیں، کئی بار سورج کی روشنی بھی ری چارج کرتی ہے