Headlines

احتجاجی کسانوں اورحکومت کےدرمیان بات چیت ناکام، کسان، آج سےاحتجاج میں لائیں گے شدت

احتجاجی کسانوں اورحکومت کےدرمیان بات چیت ناکام، کسان، آج سےاحتجاج میں لائیں گے شدت

احتجاجی کسانوں اورحکومت کےدرمیان بات چیت ناکام، کسان، آج سےاحتجاج میں لائیں گے شدت

کسانوں نے پرانی ایم ایس پی پر تین قسم کی دالیں، مکئی اور کپاس خریدنے کی مرکز کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور ان کا دہلی مارچ آج بھی جاری رہے گا۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پنجاب اور ہریانہ کے درمیان شمبھو سرحد اور قومی دارالحکومت کی طرف جانے والی دیگر چوکیوں پر کئی سطحوں پر ناکہ بندی کر دی ہے۔

نئی دہلی:ایم ایس پی کو لے کر حکومت اور کسانوں کے درمیان جاری میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ایسے میں اب کسان بدھ سے دوبارہ دہلی مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔ کسانوں نے پرانی ایم ایس پی پر تین قسم کی دالیں، مکئی اور کپاس خریدنے کی مرکز کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور ان کا دہلی مارچ آج بھی جاری رہے گا۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پنجاب اور ہریانہ کے درمیان شمبھو سرحد اور قومی دارالحکومت کی طرف جانے والی دیگر چوکیوں پر کئی سطحوں پر ناکہ بندی کر دی ہے۔

کنکریٹ کی رکاوٹیں، خاردار تاریں اور بڑے شپنگ کنٹینرز حکام کی طرف سے کئی سطحوں کی ناکہ بندی کا حصہ ہیں۔ پولیس نے کسانوں کے ٹریکٹروں اور دیگر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے ہائی وے پر سیمنٹ کی اسپائک ا سٹرپس لگا دی ہیں۔ چار سال پہلے کسانوں کی بڑی تعداد نے دہلی کی مختلف سرحدوں پر مہینوں تک ڈیرے ڈالے تھے اور پولیس نے اس بار بھی ایسی ہی صورتحال کے پیش نظر ایسے قدم اٹھائے ہیں۔ کسانوں نے بھی کسی بھی پولیس ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لیے کمر کس لی ہے اور اپنے عارضی وسائل کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔