Headlines

سی ڈبلیو سی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، راہل گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو بتایا ضروری، کہا: پھر ہوگا اقتصادی سروے

سی ڈبلیو سی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، راہل گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو بتایا ضروری، کہا: پھر ہوگا اقتصادی سروے

سی ڈبلیو سی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، راہل گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو بتایا ضروری، کہا: پھر ہوگا اقتصادی سروے

ئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ پارٹی کی ورکنگ کمیٹی نے ذات پر مبنی مردم شماری کے خیال کے حق میں ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد راہل نے نامہ نگاروں کو یہ بھی بتایا کہ اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی زیادہ تر اتحادی جماعتیں ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی نے ایک تاریخی فیصلہ کیا۔ سب کی رضامندی سے ذات پر مبنی مردم شماری کے خیال کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راہل نے کہا کہ کانگریس ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے بی جے پی پر پرزور دباؤ ڈالے گی ۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ سیاسی فیصلہ نہیں ہے بلکہ انصاف کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ بی جے پی ذات پر مبنی مردم شماری کرانے میں ‘نااہل’ ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی، او بی سی طبقے کے لئے کام نہیں کرتی بلکہ ان کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ایک ‘ایکس رے’ کی طرح ہے، جس سے او بی سی اور دیگر طبقات کی حالت کا پتہ چل جائے گا۔ راہل گاندھی نے پوچھا کہ بی جے پی یہ ایکسرے کیوں نہیں چاہتی؟

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی پیر کو یہاں میٹنگ ہوئی جس میں ذات پر مبنی مردم شماری اور راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی اور کچھ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔