Headlines

’گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان بدل گیا ہے‘، وزیراعظم مودی نے آسام کو دی 11600 کروڑ روپے کی سوغات

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’11,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کے افتتاح سے آسام اور شمال مشرق کا جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ مضبوط ہوگا۔ ان پروجیکٹوں سے سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے… ایودھیا کے بعد میں ماں کامکھیا کے دروازے پر آیا ہوں‘‘۔

گوہاٹی: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر ہفتہ کو گوہاٹی پہنچے ۔ گورنر گلاب چند کٹاریہ اور وزیراعلی ہمنت بسوا سرما نے وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کیا۔ بی جے پی کارکنوں نے گوہاٹی کے کھاناپارہ میں واقع ویٹرنری کالج کے میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے مٹی کے ایک لاکھ چراغ روشن کئے۔ آج یعنی اتوار کو وزیراعظم مودی نے تقریباً 11,600 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے آج گوہاٹی میں ایک روڈ شو بھی کیا۔

وزیراعظم مودی اتوار کو ویٹرنری کالج فیلڈ، کھاناپارہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے جن بڑے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ان میں ماں کامکھیا دیویہ پروجیکٹ (ماں کامکھیا ایکسیس کوریڈور) بھی شامل ہے، جو وزیر اعظم کے شمال مشرقی علاقائی ترقیاتی پہل (پی ایم – ڈیوائن) اسکیم ہے۔ یہ کامکھیا مندر آنے والے یاتریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔