Headlines

UPSC CSE 2023:سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان،51مسلم سمیت1016امیدوار

انٹرویو کے عمل کے بعد، جو 16 فروری کو اختتام پذیر ہوا، یونین پبلک سروس کمیشن نے بالآخر آج سول سروسز امتحان 2023 کے انتہائی منتظر حتمی نتائج کو جاری کر دیا۔اس سال کل 1016 امیدواروں نے حتمی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ ہمیشہ کی طرح، زیادہ تر UPSC ٹاپرز کے IAS کا انتخاب کرنے کا امکان ہے۔

طویل انتظار کے بعد یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2023 کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ UPSC امتحان کے تینوں مرحلوں میں شامل طلبہ اپنا حتمی نتیجہ upsc.gov.in اور upsconline.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ UPSC CSE 2023 کے نتائج میں کل 1016 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان سبھی کو آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، گروپ اے اور گروپ بی خدمات میں سرکاری ملازمتوں کی پیشکش کی جائے گی۔ UPSC کے ٹاپ 10 ٹاپرز کی فہرست میں، دو مسلم امیدوار وں نے جگہ حاصل کی ہے۔حتمی فہرست میں جگہ بنانے والے کل 1016 امیدواروں میں سے کم از کم 51 امیدواروں کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔

UPSC CSE کا کامیاب امیدوار بننے کا سفر ابتدائی امتحان سے شروع ہوتا ہے۔ 28 مئی 2023 کو منعقد ہونے والا، ابتدائی امتحان اسکریننگ ٹیسٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے امیدواروں کو انتخابی عمل کے بعد کے مراحل میں شامل ہونے کے لئے اہل قرار دیتاہے۔ ابتدائی امتحان کے نتائج کا اعلان 12 جون کو کیا گیا، جس سے اہل امیدواروں کے لیے آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی۔