Headlines

پھر وزیراعظم بنیں گے نریندر مودی، ملک سے ختم کردیں گے دہشت گردی اور نکسل ازم، بی جے پی کنونشن میں امت شاہ کا بڑا بیان

پھر وزیراعظم بنیں گے نریندر مودی، ملک سے ختم کردیں گے دہشت گردی اور نکسل ازم، بی جے پی کنونشن میں امت شاہ کا بڑا بیان

پھر وزیراعظم بنیں گے نریندر مودی، ملک سے ختم کردیں گے دہشت گردی اور نکسل ازم، بی جے پی کنونشن میں امت شاہ کا بڑا بیان

بی جے پی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رکن پارلیمنٹ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مدت کار میں ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی اور نکسل ازم ختم ہو جائے گا۔

نئی دہلی : دارالحکومت دہلی میں منعقدہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رکن پارلیمنٹ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مدت کار میں ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی اور نکسل ازم ختم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی امت شاہ نے کانگریس اور اپوزیشن انڈیا الائنس پر بھی جم کر نشانہ سادھا ۔

بی جے پی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ملک نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مودی جی پھر سے ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ 75 سالوں میں اس ملک نے 17 لوک سبھا انتخابات، 22 حکومتیں اور 15 وزیر اعظم دیکھے ہیں۔ ملک میں ہر حکومت نے اپنے دور میں وقت کے مطابق ترقی لانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن آج میں بغیر کسی الجھن کے کہہ سکتا ہوں کہ مجموعی ترقی، ہر شعبے کی ترقی اور ہر فرد کی ترقی کا کام صرف نریندر مودی جی کے 10 سالوں میں ہوا ہے۔

کانگریس اور اپوزیشن انڈیا الائنس پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دلت، قبائلی اور پسماندہ برادریوں کو کانگریس اور انڈیا الائنس نے ووٹ بینک کے طور پر کافی استعمال کیا۔ لیکن پہلی بار انہیں عزت اور حصہ داری دینے کا کام بی جے پی کی مودی حکومت نے کیا۔ پہلی بار ملک کا فخر پوری دنیا نے محسوس کیا۔ ہندوستانی لوگ جب دنیا میں کہیں پر بھی جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ تم مودی کے ہندوستان سے آئے ہو۔ دنیا میں یہ شناخت بنانے کا کام ہمارے لیڈر نریندر مودی جی نے کیا ہے۔