Headlines

ممتا بنرجی نے I.N.D.I.A اتحاد کو دیا جھٹکا، چھ دسمبر کی میٹنگ میں نہیں ہوں گی شامل، جانئے کیوں؟

ممتا بنرجی نے I.N.D.I.A اتحاد کو دیا جھٹکا، چھ دسمبر کی میٹنگ میں نہیں ہوں گی شامل، جانئے کیوں؟

اتحاد کو دیا جھٹکا، چھ دسمبر کی میٹنگ میں نہیں ہوں گی شامل، جانئے کیوں؟

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بدھ کو اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے رابطہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دن شمالی بنگال میں ان کا ایک پروگرام پہلے سے طے ہے۔

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بدھ کو اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے رابطہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دن شمالی بنگال میں ان کا ایک پروگرام پہلے سے طے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس بھی اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس ایسی کسی میٹنگ کے بارے میں ‘کوئی معلومات’ نہیں ہے۔

بی جے پی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کامیابی حاصل کی اور کانگریس کو شکست دے کر ہندی پٹی میں اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ تلنگانہ کانگریس کے لئے امید کی کرن بن کر ابھرا، جہاں اس نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارت راشٹر سمیتی کو بے دخل کردیا۔ بہت سے لوگوں نے ان نتائج کو اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے کا سیمی فائنل بتایا ہے۔