Headlines

حج کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز، عازمین ان باتوں کا رکھیں خاص خیال

www.hajcommittee.gov.in

حج کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز، عازمین ان باتوں کا رکھیں خاص خیال

حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق 2024 کا حج 2023 کی حج پالیسی کے تحت ہوگا۔ آن لائن حج فارم داخل کرنے کا عمل چار دسمبر سے شروع ہوگیا ہے اور 20 دسبمر تک جمع کیا جاسکتا ہے۔

نئی دہلی : عازمین حج کیلئے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ حج 2024 کیلئے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کا اغاز ہوگیا ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق 2024 کا حج 2023 کی حج پالیسی کے تحت ہوگا۔ آن لائن حج فارم داخل کرنے کا عمل چار دسمبر سے شروع ہوگیا ہے اور 20 دسبمر تک جمع کیا جاسکتا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی جانکاری دی گئی ہے ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ “حج سویدھا” کے ذریعے بھی آن لائن درخواست جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواست دینے سے پہلے حج گائیڈ لائنز میں دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔